نئی دہلی، 26 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے ساتھ اپنے 75 سال کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی بینک نے آج کہا کہ ہندوستان نے ان 75 برسوں میں قرض لینے والے ملک کے ٹیگ سے آزاد ہوکر اب ایک عطیہ دہندہ ملک بن گیا ہے عالمی بینک نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ شراکت
داری کے بھی 75 سال ہوچکے ہیں۔
سال 1947 میں آزادی کے بعد ہندوستان قلیل آمدنی والے ملک سے کم درمیانی آمدنی والے ملک میں بدل گیا ہے اور یہاں کی آبادی اب 1.3 ارب ہے اور تین ٹریلین ڈالر کی معیشت ہے۔
اس دوران ہندوستان قرض لینے والے ملک سے آزاد ہوکر ڈونر ملک بن گیا ۔