نئی دہلی/11اکتوبر(ایجنسی) سوشل میڈیا کمپنی فیس بک انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر امنگ بیدی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے. فیس بک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنگ بیدی اس سال کے
بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے.
کمپنی کا کہنا ہے کہ سندیپ بھوشن کو عبوری منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے. بیدی 2016 کے وسط میں فیس بک کے ڈائریکٹر بنے تھے. اس کے بارے میں بیدی کی رائے نہیں مل سکی.