نئی دہلی،19 فروری (یواین آئی) مرکزی تجارتی سکریٹری بی وی آر سبرمنیم نے ہفتے کو کہا کہ ہندوستان نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے ساتھ ہوئے وسیع اقتصادی حصہ داری کے معاہدے(سی ای پی اے) سے ڈیری،پھل اور سبزیاں ،اناج ،چائے،کافی،چینی خوراک کی تیاری اور تمباکو جیسی کئی اشیا کو باہر رکھا ہے
تاکہ مقامی صنعت کی حفاظت کی جاسکے۔
مسٹر سبرمنیم نے ہندوستان - یو اے ای سیپا کے بارے میں نامہ نگاروں سے آن لائن بات چیت میں کہا کہ پلاسٹک،ایلیومینیم اور تامبے کے اسکریپ ،طبی آلات،ٹی وی پکچر، آٹوموبائل اور گاڑیوں کے کل پرزوں کو اس معاہدے کے تحت ’منفی فہرست‘ میں رکھا گیا ہے۔