جیو اور آئی آئی ٹی بمبئی مل کر بنائیں گے بھارت ۔ جی پی ٹی
ممبئی۔28 دسمبر2023(پریس نوٹ) ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اور آئی آئی ٹی بمبئی ' بھارت جی پی ٹی' بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جیو ٹی وی کے لیے ایک نئے آپریٹنگ سسٹم پر بھی کام کر رہا ہے۔ آکاش امبانی نے یہ باتیں ممبئی میں منعقد ہونے والے آئی آئی ٹی بمبئی کے سالانہ ٹیک فیسٹ میں کہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں، جیو ملک کے لیے ایک مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم بنانے کے لیے کام کر رہا ہے اور میڈیا، مواصلات اور نئے آلات پر بھی کام کر رہا ہے۔
آکاش امبانی نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہندوستان دنیا کے ایک بڑے ' نوویشن سینٹر' کے طور پر
ابھر سکتا ہے۔ آکاش نے کہا کہ اگلے چند سالوں میں ہندوستان دنیا کو بہترین خدمات اور بہترین مصنوعات فراہم کرنے کا مرکز بن کر ابھر سکتا ہے۔
جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا کہ ہندوستان آنے والی دہائی میں 5 سے 6 ٹریلین کی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آکاش امبانی نے یہ بھی کہا کہ 2024 ان کے خاندان کے لیے خاص ہوگا کیونکہ آنے والے سال ان کے چھوٹے بھائی اننت کی شادی ہونے والی ہے۔
اس سے پہلے آکاشامبانی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت مصنوعات اور خدمات کے ہر شعبے کو بدل دے گی ۔ انہوں نے مزید کہا، ''ہم اے آئی کو نہ صرف اپنی تنظیم کے اندر ایک عمودی طور پر بلکہ اپنے تمام شعبوں میں افقی طور پر لانچ کرنے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی میڈیا اسپیس، کامرس، کمیونیکیشن اور آلات میں مصنوعات اور خدمات شروع کرے گی۔