نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ہفتہ کے روز 50 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد قومی راجدھانی میں اس کی قیمت 999.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔
اپوزیشن پارٹیوں نے اسے آسمان چھوتی مہنگائی کے درمیان بے حال گھریلو خواتین کی رسوئی میں حکومت کی ڈکیتی قرار دے کر اس کی پرزور
مخالفت کی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں ہی تجارتی استعمال والے 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 102.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سلنڈر کی قیمت 2355.50 روپے ہوگئی تھی۔
اس کے ساتھ ہی 5 کلو کے ایل پی جی کمرشل سلنڈر کی قیمت بھی 655 روپے کر دی گئی ہے۔
اس دوران آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔