the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 اکتوبر (یو این آئی) حکومت نے سال 2020-21 کے لئے ربیع کی فصلوں کی کم سے کم سہارا قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی سمت ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ گندم کی سہارا قیمت میں 85 اور سرسوں کی قیمت میں 225 روپے کا اضافہ کیا گیا ہےوزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس میں اس امر کے فیصلے کی منظوری دی گئیاس اجلاس کے بعد ، وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش



جاوڈیکر نے کہا کہ سال 2020-21 کے لئے ربیع کی فصلوں کی سہارا قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گندم کی سہارا قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہوکر 1925 روپے، جو میں 85 روپے اضافہ کرکے 1525 روپے ، سرسوں کی قیمت 225 روپے بڑھاکر 4425 روپے ، چنے کی قیمت 255 روپے اضافے کے ساتھ 4875 روپے اور مسور کی قیمت میں 325 روپے اضافہ کرکے 4800 روپے ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کو لاگت کی قیمت پر 50 سے 109 فیصد منافع ملے گا ۔ اس سے 8 کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.