ممبئی، 16 فروری (یو این آئی) روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں کمی کے اشارے پر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کےمسلسل دوسرے دن کمزور ہونے کے ساتھ ہی انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں
روپیہ آج 28 پیسے بڑھ کر 75.04 فی ڈالر ہوگیا۔
گزشتہ کاروباری دن روپیہ 28 پیسے کی مضبوطی سے 75.32 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔
کاروبار کے آغاز پر روپیہ آٹھ پیسے اضافے کے ساتھ 75.24 فی ڈالر پر کھلا ۔