نئی دہلی،یکم جولائی (یو این آئی) ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں آج سے اضافہ ہوا ہے ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے عہدیدار نے بتایا کہ یکم جولائی سے قومی دارالحکومت دہلی میں 14.2 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر 25.50 روپے مہنگا
ہوگیا ہے پہلے سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 809 روپے تھی جس کی قیمت اب 834.50 روپے ہوگی۔
دوسرے شہروں میں بھی ایل پی جی کی قیمت آج سے بڑھ گئی ہے۔ اس سے قبل مئی اور جون میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی ، جبکہ ایل پی جی سلنڈر اپریل میں دس روپے سستے ہوگئے تھے۔