نئی دہلی، 22دسمبر(یو این آئی) حکومت نے سال 2022کے لئے ناریل۔ کوپراکی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) 10335روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 10590فی کوئنٹل کردی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں ناریل کی قیمتوں میں
اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملنگ ناریل کا 2021میں یم ایس پی 10335روپے فی کوئنٹل تھا۔ بال کوپرا کا ایم ایس پی 10600فی کوئنٹل سے بڑھا کر 11000روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے۔
حکومت نے زرعی لاگت قیمت کمیشن کی سفارشات پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلہ سے کسانوں کو بہتر قیمت مل سکے گی۔