نئی دہلی ، 9 مئی ( یواین آئی ) کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن ( کے وی آئی سی ) کا مالی سال 2019-20 میں مجموعی کاروبار 88 ہزار 887 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے ۔
كےوی آئی سی کے چیرمین ونے کمار سکسینہ نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ کھادی کی صنعت کواز سر نو بحال کرنے کی حکومت کی مسلسل کوششوں اور کھادی کو روز مرہ کی زندگی کی ضرورت کے طور پر اپنانے کے لئے، وزیر اعظم کی اپیل کرنے کے نتیجے میں، كےوي آئی سی مسلسل ترقی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں کھادی کا کاروبارمالی سال 2018-19 میں 3215.13 کروڑ روپے تھا جو 31 فیصد اضافہ درج کرتے ہوئے مالی سال 2019-20 میں 4211.26 کروڑ
روپے ہو گیا ۔ دیہی صنعتوں کی مصنوعات کا کاروبار مالی سال 2019-20 میں 84 ہزار 675.39 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ۔ اس میں گزشتہ سال کے بمقابلہ 19 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیاہے ۔ اس مالی سال 2018-19 میں 71 ہزار 077 کروڑ روپے تھا۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16 میں کھادی کی پیداوار 1،066 کروڑ روپے لگائی گئی تھی جو کہ مالی سال 2019-20 میں بڑھ کر 2،292.44 کروڑ روپے ہو گئی ، جس میں 115 فیصد سے زائد اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف کھادی کی فروخت سے اور بھی زیادہ رہی ۔ کھادی فیبرک مصنوعات کی فروخت مالی سال 2015-16 میں 1،510 کروڑ روپے تھی جو کہ مالی سال 2019-20 میں 179 فیصد بڑھ کر 4،211.26 کروڑ روپے ہو گئی ۔