نئی دہلی/31جنوری(ایجنسی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی جمعرات کو عام الیکشن سے قبل آخری مکمل بجٹ پیش کریں گے۔
اس مرتبہ لوگوں کی توجہ 'کیا سستا ، کیا مہنگا ' سے ہٹ کر انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی پر رہے گی اور تنخواہ یافتہ
ملازمین کو امید ہے کہ وزیر خزانہ اس مرتبہ ان پر مہربان ہوسکتے ہیں۔
جی ایس ٹی کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی بالواسطہ ٹیکس لگانے کا کام حکومت کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے اور یہ کام اب وزیر خزانہ کی صدارت والی جی ایس ٹی کونسل کرتی ہے۔