the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6نومبر (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس نے مہاراشٹر میں قرض دینے والے ایک شہری کوآپریٹیو بینک پر چھاپہ مار کر منصوبہ بند طریقہ سے کھولے گئے 700سے زیادہ اکاونٹس کی شناخت کی ہے اور ان میں جمع کرائے گئے کل ملاکر 54کروڑ روپے پر پابندی لگا دی ہے۔
انکم ٹیکس محکمہ نے 27اکتوبر 2021کو اربن کریڈٹ کوآپریٹیو بینک کے ہیڈکوارٹر اور اس کی ایک برانچ پر چھاپہ مارکر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔
انکم ٹیکس محکمہ کے مطابق بینک کے صدر اور اس کے ڈائرکٹروں کی رہائش گاہوں کی بھی



تلاشی لی گئی ہے، صدر، چیف منیجنگ ڈائرکٹر اور برانچ منیجر بھی نقدی جمع کرنے کے ذریعہ کے بارے میں کوئی حساب نہیں دے سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ کام بینک کے ایک ڈائرکٹر کے کہنے پر کیا گیا۔ بینک کا یہ ڈائرکٹر اناج کا آڑتی ہے۔
انکم ٹیکس محکمہ کی سنیچر کو جاری ایک ریلیز کے مطابق گزشتہ سال اگست سے اس برس مئی کے درمیان منصوبہ کے تحت کھولے گئے ان اکاونٹس میں قواعد پر عمل نہیں کیا گیا۔ ان تمام اکاونٹس میں ہر ایک کے حساب سے 1.9 لاکھ روپے جمع کئے گئے تھے جن کی مجموعی رقم 53.72کروڑ روپے بنتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.