: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،8 ستمبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے اگلے پانچ سال میں 10،683 کروڑ روپے ترغیب کے طور پر دینے کااعلان کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک قرار داد کو منظوری دی گئی ۔ میٹنگ کے بعد وزیر ٹیکسٹائل پیوش گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ
یہ اسکیم پیداوار سے متعلق ہوگی اور 300 کروڑ روپے ہرسال کاروبار کرنے والی صنعتوں کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ یہ اسکیم اگلے پانچ برسوں تک نافذ العمل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے گجرات ، اتر پردیش ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، پنجاب ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور اڈیشہ کی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر مثبت اثر پڑے گا۔