ذرائع:
سبحان بیکری کی نئی شاخ کا افتتاح عمل میں آیا جومہدی پٹنم ریتی باؤلی پلر نمبر 45 کے روبرو واقع ہے۔
سبحان بیکری جس کا قیام 1948 میں عمل میں آیا۔ یہ اپنے مزیدارعثمانیہ بسکٹ ، فروٹ بسکٹ، دم کے روٹ کے لئے مشہور ہے۔ سبحان بیکری نے ایک بار پھر بیکنگ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپنی پیچیدہ تیاری کی تکنیکوں کے ساتھ
اس نے نامور HybizTV ایوارڈز میں اپنی نفیس مہارت کے ضمن میں ایک اور عزاز حاصل کیا۔
تاہم کئی بیکریوں نے شہر کے عوام کا دل جیت کر اپنی پہچان بنائی، ان ہی بکریوں میں نامپلی میں سبحان بیکری کا آج نمایا مقام ہے۔ ابتدا میں صرف بریڈ پیش کرتے تھے، جو اس قدر مشہور تھی کہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو جب بھی حیدرآباد تشریف لاتے تو ناشتے میں اسی روٹی کو ترجیح دیتے تھے۔