نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی)قومی شماریاتی دفتر(این ایس او) کی طرف سے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر جنوری 2022 میں 6.01 فیصد رہا، جواس کے پچھلے مہینے کا سی پی آئی افراط زرسات مہینوں میں سب سے زیادہ ہے ۔خوردہ افراط زر دسمبر 2021 میں 5.66 فیصد اور جنوری 2021 میں 4.06 فیصد رہا تھا
۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے اس کے پہلے کہا تھا کہ اس کے تقریباََ 6.00 فیصد پوائنٹس کے آس پاس آنے کا امکان ہے، جو ریزرو بینک کے تخمینوں کےعین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پچھلی سہ ماہی میں مہنگائی شرح میں اضافے کی بنیادی وجہ ناموافق تقابلی بنیاد کا اثر تھا ۔ آر بی آئی کا تخمینہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں نرمی آئے گی۔