نئی دہلی ، یکم جنوری (یواین آئی) ملک میں اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے بالواسطہ ٹیکس نظام کے نفاذ کے بعد دسمبر 2020 میں اب تک کے سب سے زیادہ 115174 کروڑ روپئے کی جی ایس ٹی محصول وصول کی گئی ہے ، دسمبر 2019 میں اسی مہینے میں 103184 کروڑ روپےکے مقابلے میں سے 12 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ
مہینہ نومبر 2020 میں یہ رقم 104963 کروڑ روپے تھی۔ لاک ڈاؤن کے بعد دسمبر 2020 مسلسل تیسرا مہینہ ہے جس میں جی ایس ٹی محصول کی وصولی ایک لاکھ کروڑ روپے سے ہو چکی ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2020 میں یہ رقم 105155 کروڑ روپے تھی۔ اس سے قبل اپریل 2019 میں اب تک کے سب سے زیادہ 113866 کروڑ روپے جی ایس ٹی محصول ہوا تھا۔