مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سمیت علماء اور شیئر مارکٹ کے ماہرین خطاب کریں گے
حیدرآباد : 31ڈسمبر 2025(پریس ریلیز): دینی علوم و مدارس سے جڑے افراد کے لئے شیئر مارکٹ میں شریعت کے تابع سرمایہ کاری کے موضوع پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ اجلاس
یکم جنوری کو شام 6 بجے ایف ٹی سی سی آئی ، کے ایل این پرساد آڈیٹوریم ، ریڈ ہلز میں منعقد ہو گا ۔
اس اجلاس سے ملک کے معروف علماء کے علاوہ شیئر مارکٹ میں سرمایہ کاری کے ماہرین خطاب کریں گے ۔ اس کے ذریعہ شئیر مارکٹ میں اسلامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے بارے میں واقف کرایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ شرکاء کی سہولت کے لئے سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا ہے ۔ سیمینار کو خطاب کرنے والے علماء میں قابل ذکر صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، حضرت
مولانا شاہ جمال الرحمٰن امیر شریعت تلنگانہ و آندھرپردیش ،
مفتی محمد اشفاق قاضی ، مولانا عبید الرحمٰن خطاب کریں گے ۔ ان کے علاوہ اسلامک بینکنگ اور سرمایہ کاری کے ماہر ڈاکٹر شارق نثاراور ماہر فینانشیل اڈوائزر ایم ایس شبیر بھی خطاب کریں گے ۔ سوال و جواب کے سیشن کے دوران مفتی محمد اشفاق قاضی شرکاء سے تبادلہ خیال کریں گے ۔
اس اجلاس کا انعقاد سین سیج فینانشیل سروسز پرائیوٹ لمیٹیڈ کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ خصوصاََ دینی مدارس کے علماء ،فارغین اور طلباء کو شیئر مارکٹ میں اسلامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے بارے میں واقف کرانے کے لئے یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ سین سیج کے بانی و مینجنگ ڈائرکٹر ایم ایس شبیر نے دینی مدارس سے جڑے اساتذہ ، خدمات گزار ، فارغ علماء و حفاظ اور طلباء سے گذارش کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کریں اور شیئر بازار ،میوچول فنڈ اور اس سے جڑے دوسرے امورسے واقفیت حاصل کریں ۔