ممبئی 24 جولائی (یو این آئی) عالمی منڈی میں گراوٹ کے درمیان مقامی سطح پر رواں مالی سال کے بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافے سے مایوس سرمایہ کاروں کی فروخت کا اثر آج بھی اسٹاک مارکیٹ پر رہا جس کی وجہ سے دونوں معیاری انڈیکس سینسیکس اور نفٹی مسلسل چوتھے دن گراوٹ پر بند
ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 280.16 پوائنٹس گر کر 80,148.88 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) نفسٹی 65.55 پوائنٹس کی کمی سے 24,413.50 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں زبر دست خریداری ہوئی جس سے مارکیٹ مزید گرنے سے بچ گئی۔