نئی دہلی/3اکتوبر(ایجنسی) عوامی ٹوائلٹ میں زیادہ گندگی کی وجہ سے خواتین کو ہونے والی دقت کو دیکھتے ہوئے آئی آئی ٹی دہلی کے دو طالب علموں نے ایک ایسا پروڈکٹ تیار کیا ہے ، جس کی مدد سے وہ محفوظ طریقے سے پیشاب کرسکتی ہے، انہوں نے اس اسٹارٹ اپ کو سینٹیشن فار فیمیل (SANFE) نام دیا ہے، اسکے تحت تیار کیا گیا یہ پروڈکٹ سستا بھی
ہے اور یہ ماحول دوست بھی ہے، اسکی مد سے خواتین کھڑے ہوکر پیشاب کرسکتی ہے.
آئی آئی ٹی دہلی کے ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے تیسرے سال کے طالب علم، ہیری سیہرراوت اور ارچیت اگروال کو پتہ چلا کہ خواتین کو گندے ٹوائلٹ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی بار تو وہ ٹوائلٹ کا استعمال ہی نہیں کرتی ہے جس سے دقت اور بڑھ جاتی ہے-