ممبئی ،یکم اکتوبر (یواین آئی) ستمبر میں ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نو سال کی سب سے بڑی تیزی رہی اور اس کا آئی ایچ ایس مارکیٹ پرچیز منیجر انڈیکس (پی ایم آئی) بڑھ کر 56.8 فیصد ہوگیا۔
جمعرات کو آئی ایچ ایس مارکیٹس کے ذریعہ جاری کردہ رپورٹ میں
کہا گیا ہے کہ انلاک کے دوران معاشی سرگرمیوں میں رعایت میں اضافہ کی وجہ سے فیکٹریاں پوری صلاحیت سے پروڈکشن کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
گھریلو اور بیرون ملک سے بھی نئے احکامات میں اضافے کی وجہ سے ماہ در ماہ کی بنیاد پر جنوری 2012 کے بعد سب سے بڑی تیزی دیکھی گئی۔