the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 3 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے آئی ڈی بی آئی بینک میں 9300کروڑ کی ازسرمایہ کاری کو منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی منگل کویہاں ہوئی میٹنگ میں اس سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کی معلومات دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے و زیر پرکاش جاوڈیکر نے نامہ نگاروں سے کہاکہ اس بینک میں ایل آئی سی کی 51فیصد اور حکومت کی 49فیصد حصہ داری ہے۔ دونوں شیئر ہولڈر اس میں 9,200کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کریں گے۔ اس میں ایل آئی سی 4,700کروڑ سے زیادہ کی اور حکومت



4,500کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینک نے 3,800کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے اور ایل آئی سی کے 250کروڑ روپے پریمیم کی پالیسیاں فروخت کی ہیں۔ بینک کا آئندہ مالی سال میں دو ہزار کروڑ روپے کے پریمیم کی پالیسیاں فروخت کرنے کا ہدف ہے۔ اس کے ساتھ ہی بینک ہوم لون سمیت مختلف شعبوں میں بھی کاروبار بڑھانے کی تیاری کررہا ہے۔
ایل آئی سی نے اقتصادی طورپر کمزور ہوچکے اس بینک میں کنٹرولر نے 51فیصد حصص گزشتہ برس حاصل کئے تھے۔ ابھی اس بینک میں حکومت اور ایل آئی سی کی حصہ داری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.