نئی دہلی/28مارچ(ایجنسی) پنجاب نیشنل بینک میں سامنے آئے 13 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے گھوٹالے کے بعد مسلسل بینک گھوٹالوں کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے. پی این بی، ایس بی آئی کے بعد IDBI بینک میں ایک نیا اسکام سامنے آیا ہے.
آئی ڈی بی آئی بینک میں جعلی دستاویزات کے ذریعے 772 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا معاملہ
سامنے آیا ہے. یہ فراڈ بینک کی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں واقع 5 شاخوں میں سامنے آیا ہے. اس کیس میں سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کرلی ہے.
آئی ڈی بی آئی نے اس گھوٹالے کی معلومات بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) میں فائلنگ میں دی ہے. بینک نے کہا کہ یہ فراڈ لون کے ذریعہ کیا گیاہے، ان میں سے کچھ لون سال 2009 سے 2013 کے دوران لیے گئے تھے-