نئی دہلی،23 اپریل (یواین آئی)نجی شعبہ کے آئی سی آئی سی آئی بینک نے 31مارچ 2022 کو ختم ہوئے پچھلے مالی سال کے چوتھی تماہی میں واحد بنیاد پر 7018.7
کروڑ روپے کا فائدہ کمایا۔
یہ ایک سال پہلے اسی مدت کے مقابلے میں 59.4 فیصد زیادہ ہے۔
پچھلے سال اسی تماہی میں بینک کا خالص فائدہ 4403 کروڑ تھا۔