: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/4جون(ایجنسی) کانگریس نے آج الزام لگایا کہ مودی حکومت کے دور میں ہزاروں کروڑ روپے کے بینک گھوٹالے ہو چکے ہیں اور عوام کی گاڑھی کمائی کی لوٹ مچی ہوئي ہے، اس لئے حکومت کو جواب دینا چاہئے کہ اس کے لئے بینکاری پالیسی ذمہ دار ہے یا ملی بھگت سے یہ گھوٹالے کئے جا رہے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی کی معمول کی پریس
بریفنگ میں کہا کہ میڈیا کی خبروں کے مطابق تازہ معاملہ پرائیویٹ شعبے کے سب سے بڑے آئی سی آئي سی آئی بینک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) چندا کوچر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سامنے آیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا ہے اور اس کے شوہر کی فرم کو 325 کروڑ روپے کا قرض دیا ہے، جبکہ ان کے شوہر کی کمپنی پہلے ہی قرض نہیں لوٹانے والی کمپنیوں کی فہرست میں شامل تھی۔