دوبئی، 10 مارچ (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے چیف ایکزیکیوٹیو افسر (سی ای او) منو ساہنی کو اچانک پر چھٹی پر بھیج دیا ہے آئی سی سی نے آڈٹ فرم پرائس وارٹر ہاوس کوپرس (پی ڈبلیو سی) کی طرف سے ساہنی کی طریقہ کار پر جانچ کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے رپورٹوں کے مطابق ساہی مبینہ طورپر اپنے
ساتھ ملازمین کے ساتھ سخت سلوک کی وجہ سے جانچ کے دائر ے میں ہیں۔
سنگاپور میں اپنی گزشتہ مدت کار کے دوران ان پر کچھ ایسے ہی الزامات لگے تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ آئی سی سی کے دوبئی دفتر میں کام کرنے والے 90فیصد سے زیادہ ملازمین نے مبینہ طورپر پوچھ گچھ میں ان کے خلاف بیان دیئے ہیں۔