حیدرآباد،1فروری(ذرائع) ایئر انڈیا ایکسپریس نے حیدرآباد سے تھائی لینڈ کے لیے براہ راست پرواز کی خدمات شروع کی ہیں۔شمش آباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پھوکٹ کے لیے افتتاحی پرواز جمعہ کو روانہ ہوئی۔اس پیشرفت کا اعلان جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ کے سی ای او پردیپ پنیکر نے ایک بیان میں
کیا۔پردیپ نے کہا کہ نئی سروس سے حیدرآباد اور پھوکٹ کے درمیان سفر کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ پرواز کا دورانیہ تقریباً 3 گھنٹے 45 منٹ ہوگا۔ فی الحال، ایئر انڈیا ایکسپریس ہر چہارشنبہ، جمعہ اور اتوار کو اس روٹ پر پروازیں چلاتی ہے۔تاہم، اس ماہ کی 15 تاریخ سے، فریکوئنسی کو بڑھا کر ہفتے میں چھ پروازیں کر دی جائیں گی۔