ممبئی، 16 جون (یواین آئی) عالمی بازار کے 14 ماہ کے بلند ترین سطح پر پہنچنے کی بدولت مقامی سطح پر ہونے والی چوطرفہ خریداری سے اسٹاک مارکیٹ نصف فیصد سے زیادہ کی تیزی پر رہا۔
بی ایس ای کا تیں حصص والاحساس انڈیکس سنسیکس پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد کی چھلانگ لگا کر 63384.58 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 137.90 پوائنٹس کی اونچائی چھو کر 466.95 18826 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.71 فیصد کی چھلانگ لگا کر 28331.32 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.76 فیصد کی تیزی کے ساتھ 32292.10 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3657 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2126 میں تیزی جبکہ 1403 میں گراوٹ رہی۔
و ہیں 127 میں کوئی
تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفسی میں 38 کمپنیوں میں خریداری جبکہ بقیہ 12 میں گراوٹ رہی۔ بی ایس ای میں آئی ٹی ، ٹیک، رینٹلٹی اور آئل اینڈ گیس گروپ کی 0.19 فیصد کی گراوٹ کے علاوہ بقیہ 15 گروپس میں تیزی رہی۔ اس دوران کموڈیٹیز 55 سی ڈی 0.74. توانائی 0.17, ایف ایم سی جی 0.80, فنانس سروسز 1.21, ہیلتھ کیئر 0.68, انڈسٹریلز 0.91, ٹیلی کام 0.32 یوٹیلیٹی 0.28, آٹو 0.37 بیکنگ 1.03 کیپیٹیز گڈز 1.02, کنزیومر ڈیور سبلز 0.78 میٹلز 0.42 اور پاور گروپ کے شیئر 0.30 فیصد مضبوط رہے۔ بین الا قوامی شیئر بازار 14ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.38, جرمنی کاڈیکس 0.23، جاپان کا نکئی 0.67, ہانگ کانگ کا مینگ سینگ 1.07, جنوبی کوریا کا کو پسی 0.67, چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.63 فیصد مضبوط رہا۔