نوئیڈا/9فروری(ایجنسی) گریٹرنوئیڈا میں چل رہے 14ویں آٹو ایکسپو میں دنیا بھر میں ایک سے ایک زبردست کار اور بائیک کو پیش کیا جارہا ہے، اس بار ایکسپو میں الیکٹرک وہیکلس کا غلبہ ہے، آٹو ایکسپو کے دوسرے دن امفلکس اسٹارٹ اپ کمپنی نے ملک کی پہلی الیکٹرک سپر بائیک پیش کی ہے.
ہونڈا کی سپر بائیک گولڈ
ونگ سبھی کی توجہ کا مرکز رہی، گولڈ ونگ کو ہندوستان میں پہلی بار آٹو ایکسپو 2016 میں پیش کیا گیا تھا.
گولڈ ونگ مارکیٹ میں دو ورژن ہیں. پہلا گولڈ ونگ ٹور، یہ بائیک کا مکمل ڈریس ورژن ہے، بائیک کے دونوں ہی ورژن میں ہونڈا نے 7 سپیڈ ڈیول ٹرانسمیشن دیا ہے، اس بائیک کے ٹور ڈی سی ٹی ماڈل میں ایئر بیگ بھی دیا گیا ہے.