نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) ایک اندازے کے مطابق سال 2035 تک ملک کی سافٹ ویئر مارکیٹ 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی اور تب تک ملک میں 50 سے زیادہ سافٹ ویئر کی بڑی کمپنیاں ابھریں گی۔
ساس کمیونٹی ساسبومی نے الٹیسی کے تعاون سے اپنی تازہ
ترین رپورٹ جاری کی ہے جس میں ہندوستان کی گھر یلو سافٹ ویئر مارکیٹ کے مستقبل کا خاکہ پیش کیا گیا ہے اور اس کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں اگلی دہائی میں قابل ذکر 5 گنا ترقی کی پیشن گوئی کی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی 2035 تک مارکیٹ 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔