ممبئی، 26جنوری(یو این آئی) یوم جمہوریہ کے موقع پر چھٹی کی وجہ سے آج ملک کے دونوں اہم شیئر بازاروں بی ایس ای اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) میں کاروبار نہیں ہوا۔
ٹریڈروں کے
مطابق اسی کے ساتھ ہی انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں بھی چھٹی رہی جس کی وجہ سے وہاں بھی کاروبار نہیں ہوا۔
جمعرات کو بی ایس ای اور این ایس ای کے ساتھ ہی کرنسی مارکٹ میں معمول کے مطابق کاروبار ہوگا۔