: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ کے تناظر میں اڈانی گروپ اور اس کی ساتھی کمپنیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج کی نگرانی میں مرکزی تفتیشی بیورو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی مرکزی
ایجنسیوں سے تحقیقات کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ کرنے والی کانگریس کی لیڈر جیا ٹھاکرکی عرضی پر پہلے سے دائر ایڈوکیٹ وشال تیواری اور منوہر لال شرما کی مفاد عامہ کی عرضی کے ساتھ سپریم کورٹ 17 فروری کو درخواست کی سماعت کرے گا۔