نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سیکورٹی پر سوال اٹھانے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی پر تریپورہ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ایک حکم کے خلاف جلد سماعت کرنے کی درخواست پیر کے روز تسلیم کرلی ہے۔
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے۔ بی۔ پاردی والا کی تعطیلاتی بنچ نے سالیسٹر
جنرل تشار مہتا کے 'خصوصی تذکرہ' پر ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی مرکز کی عرضی پر منگل کے روزغور کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کی ۔
مسٹر امبانی کی سفارش پر انہیں اور ان کے کنبے کو دی جانے والی سکیورٹی پر سوال اٹھانے والی ایک مفاد عامہ کی عرضی میں انہیں (امبانی اور ان کے خاندان کو )درپیش خطرے سے متعلق تفصیلات طلب کرنے کے تری پورہ ہائی کورٹ کے حکم خلاف مرکز نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔