حیدرآباد، 27 فروری (یو این آئی ) گلوبل انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) خدمات کمپنی ایچ سی ایل ٹھیک نے حیدرآباد میں اپنے نئے جدید ترین سنٹر کا آغاز کیا۔
کمپنی کا یہ نیا مرکز 2. 3 لاکھ مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے
اور 5000 نئے روز گار کے مواقع پیدا کرے گا۔
اس کا افتتاح تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے. ریونت ریڈی نے آئی ٹی وزیر ڈی . سری دھر بابو اور ایچ سی ایل ٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر سی . وجے کمار کی موجودگی میں کیا-