نئی دہلی/1نومبر(ایجنسی) ملک بھر میں گھر گھر کھائی جانے والی کھچڑی جمعرات سے شروع ہورہے'ورلڈ فوڈ انڈیا' میں عالمی ریکارڈ بناکر دنیا پر چھاجائےگی۔
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزیر
ہرسمرت کور بادل نے تین دن تک چلنے والے ورلڈ فوڈ انڈیا کے سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میلے کے دوسرے دن چار نومبر کو سات فٹ چوڑی اور ایک ہزار لیٹر کی کڑھائی میں 800 کِلو کھچڑی بنائی جائے گی جو اپنے آپ میں ایک ورلڈ ریکارڈ ہوگا۔
اس میں چاول کے ساتھ کئی قسم کی دالیں اور سبزیاں بھی ڈالی جائیں گی۔