حیدرآباد (اعتماد آٹو ڈیسک)/10نومبر(ایجنسی) ہارلی ڈیوڈسن harley-davidson نے اپنی پروڈکشن۔ریڈی الیکٹرک بائیک کواٹلی میں چل رہے EICMA موٹر سائیکل شو میں پیش کیا ہے۔ اس بائیک کا نام ہارلی ڈیوڈسن livewire لائیو وائیر ہے جسے 2019 میں لانچ کیا جائے گا اور حالانکہ ہارلی ڈیوڈسن نے بتایا کہ بائیک میں پرمانینٹ میگنیٹ الیکٹرک موٹر کااستعمال کیا جائے گا جو کہ لیتھیم آئین بیٹری ہوگی۔ اسکے علاوہ کمپنی نے دوسری معلومات قیمت‘ وزن‘ اور بیٹری کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے.
LiveWire ایک برقی موٹر سائیکل ہے جو کلچ اور گیئر
شفٹرز نہیں ہے. اس کے علاوہ، اس میں لیول 1 چارجر دیا گیا ہے جس کی مدد سے یوزرس اسے چارج کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ فاسٹ چارجنگ کے لیے اس میں لیول 2 اور 3 ڈی سی چارجر بھی دیے گئے ہیں۔
ہارلی ڈیوڈسن لائیو وائیر اگلے سال ہندوستانی بازار میں لانچ ہوجائے گی اور اسکی قیمت کے بارے میں اعلان 2019 جنوری میں کردیا جائے گا.