نئی دہلی،8 جولائی (یو این آئی) بدھ کے روز کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد مسٹر ہردیپ سنگھ پوری نے آج پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا چارج سنبھال لیا پوری آج سہ پہر وزارت پٹرولیم پہنچے ، جہاں انہیں وزارت کے افسران نے استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے چارج لینے کی رسمیں مکمل کیں۔
چارج سنبھالنے کے بعد
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر پوری نے کہا کہ ان کا مقصد قدرتی گیس کے استعمال اور خام تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ کرکے توانائی کے معاملے میں ملک کو خود انحصاری کی طرف لے جانا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2030 تک ملک کی توانائی کی کھپت میں قدرتی گیس کا حصہ 15 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وہ ایسا کرنے کے لئے کام کریں گے۔