: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کو پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم (پی ایل آئی)
سے اچھے فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔
گجرات کے احمد آباد میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) کے زیر اہتمام پرو گرام اسمواد - وکست بھارت ایڈ 2047 میں خطاب کرتے ہوئے ، وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان' کے ہدف کے لیے پر امید اور پر عزم ہے۔