نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ ٹیکس چوروں کے خلاف کی جا رہی کارروائی کے نتیجے میں جی ایس ٹی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے اس سال دسمبر میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.30 لاکھ کروڑ روپے کے قریب رہی ہے وزارت خزانہ کی طرف سے آج یہاں جاری کردہ جی ایس ٹی وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2021 میں کل جی ایس ٹی محصولات کی وصولی
129780 کروڑ روپے رہی، جو دسمبر 2020 میں جمع ہونے والی آمدنی سے 13 فیصد زیادہ اور دسمبر2019 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔
تاہم نومبر 2021 میں یہ رقم 131526 کروڑ روپے رہی۔
جولائی 2017 میں اس بالواسطہ ٹیکس نظام کے نفاذ کے بعد نومبر میں جمع ہونے والی جی ایس ٹی آمدنی اس سال اپریل کے بعد 1.40 لاکھ کروڑ روپے میں جمع ہونے والی دوسری سب سے زیادہ ماہانہ آمدنی تھی۔