نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) اس سال مئی میں ملک کی مجموعی اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی 44 فیصد بڑھ کر 140885 کروڑ روپے ہوگئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 97821 کروڑ روپے تھی۔
بدھ کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2022 میں کل 140885 کروڑ روپے جی ایس ٹی ریونیو اکٹھا کیا گیا، جو مارچ 2021 کے 97821 لاکھ کروڑ روپے سے 44 فیصد زیادہ ہے۔ جی ایس ٹی نظام کے نفاذ کے بعد چوتھی بار اور اس سال مارچ سے لگاتار تیسری بار جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔
مئی 2022 میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی 140885 لاکھ کروڑ روپے
ہے، جس میں سے جی جی ایس ٹی 25036 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 32001 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 73,345 کروڑ روپے بشمول سامان کی درآمد پر جمع کیے گئے 37469 کروڑ روپے اور جمع کیے گئے 931 کروڑ روپے سامان کی درآمد بشمول سیس 10502 کروڑ روپے ہے۔
حکومت نے آئی جی ایس ٹی سے 27924 کروڑ روپے اور 23123 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی مقرر کیا ہے۔ باقاعدہ تصفیہ کے بعد مئی 2022 میں مرکز اور ریاستوں کی کل آمدنی سی جی ایس ٹی کے لیے 52960 کروڑ روپے اورایس جی ایس ٹی کے لیے 55124 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ 31 مئی کو مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جی ایس ٹی معاوضے کے لیے 86912 کروڑ کی رقم جاری کی ہے۔