نئی دہلی، یکم مارچ (یو این آئی) لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں آرہی تیزی کے ساتھ ہی جی ایس ٹی محصول کی وصولی میں بھی تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے اور اس برس فروری میں مسلسل پانچویں ماہ جی ایس ٹی وصولی ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ 113143 کروڑ روپے
رہی۔
اکتوبر 2020 سے مسلسل جی ایس ٹی محصول کا کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا ہے۔
اکتوبر 2020 میں 105155 کروڑ روپے، نومبر 2020 مین 104963 کروڑ روپے، دسمبر 2020 میں 115174 کروڑ روپے اور اس برس جنوری میں اب تک کا ریکارڈ 119875 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی محصول حاصل ہوا ہے۔