نئی دہلی، 23جون (یو این آئی) حکومت نے بدھ کو پبلک سیکٹر کے سنٹرل ویئرہاوسنگ کارپوریشن کے ساتھ سنٹرل ریل سائڈ ویئر ہاسو کمپنی لمیٹڈ کے انضمام کو منظوری دے دی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس
سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
دونوں کمپنیوں کے انضمام کے نتیجہ میں صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال، شفافیت، ریل سائڈ ویئرہاوسنگ میں سرمایہ کی آمد اور ریل سائیڈ ویئر ہاوس کمپلکس کے روزگار پیدار کرنے کے انتظام کے اخراجات میں کمی آنے کا اندازہ ہے۔