نئی دہلی،20دسمبر(ایجنسی)حکومت رواں مالی سال میں نجی شعبہ کے بینکوں کے دوبارہ سرمایہ کاری کےلئے طے رقم 65ہزار کروڑ روپےسے بڑھاکر ایک لاکھ چھ ہزار روپے کرنے کا تجویز پیش کی ہے اور اس کےلئے رواں مالی سال کی بقیہ رقم میں شیئرز سے 41ہزار کروڑ روپے جمع کئے جائیں گے۔ کل ملاکر مارچ 2019 تک بینکوں میں 83ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات کو لوک سبھا میں امداد کے لئے اضافی مطالبے پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ اس میں 41ہزار کروڑ روپے کے سرکاری شیئرز کے ذریعہ رقم جمع کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے جو سرکاری بینکوں کی دوبارہ سرمایہ کاری کےلئے ہے۔