نئی دہلی 11 جون (ایجنسی) حکومت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پیاز کی ایکسپورٹ فیس میں دی جا نے والی 10 فیصد چھوٹ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
بیرونی تجارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل نے منگل کے روز یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ برآمد فیس پر چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ فوری طورسے
نافذ ہو گیا ہے۔
حکومت نے گزشتہ دنوں مقامی مارکیٹ میں پیاز کی آمد بڑھنے اور قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے اس کی برآمدات کی فیس میں 10 فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اس فیصلے کے بعد پیاز کی برآمد پر چھوٹ صفر ہوجائے گی۔ ملک سے پیاز کی برآمد بنگلہ دیش، ملیشیا، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا جیسے اہم ملکوں کو کی جاتی ہے۔