the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ کھیتی کسانی کو منافع بخش بنانے کے لیے حکومت پورا زور لگا رہی ہے اس مقصد سے نئے منصوبے تیار کیے ہیں جن کا فائدہ کسانوں کو مل رہا ہے مسٹر تومر نے جمعرات کو قومی زرعی افرادی قوت، دی انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹس آف انڈیا (آئی سی اے ائی) کی جانب سے ’زرعی لاگت نظام‘ پر منعقد قومی ویبینار میں کہا کہ زراعت اور گاؤں دونوں کی معیشت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
اگر یہ محفوظ ہے تو کسی بھی صورتحال سے نمٹ پانا آسان ہو جاتا ہے۔ کووڈ-19 کے دور



میں ملک کی معیشت بھی متاثر ہوئی۔ پہلے بھی ایسی صورتحال پیش آئی ہے، دنیا کساد بازاری کے دور سے گذری ہے۔ ایسے میں بھی ہمارے گاؤں کی معیشت نے اپنے آپ کو مضبوطی سے کھڑے رکھا ہے۔ کووڈ کے باوجود کسانوں نے محنت کی بدولت پہلے سے زیادہ فصل پیدا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوسرے دور میں بھی ملک میں اچھی کھیتی ہوئی، پیداوار اور خرید کا عمل بھی متاثر نہیں ہوا، کھیتی سینہ تان کر اس نامساعد حالات میں کھڑی رہی ہے۔ ایسے میں گاؤں، زراعت کو مزید مستحکم کر دیا جائے تو ہندوستان کی بنیاد زیادہ مضبوط ہو سکتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.