the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 12 دسمبر(یو این آئی) حکومت نے آج پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ اس سال پیاز کی 9ء69 لاکھ ٹن پیداوار کا اندازہ تھا لیکن صورت حال میں تبدیلیوں کی وجہ سے 73ء53 لاکھ ٹن پیاز کے پیداوار کےامکانات ہیں۔ حکومت اس 88ء15 لاکھ ٹن پیاز کی کمی کو دور کرنے کے لئے مختلف طریقہ اپنارہی ہے زراعت اور کسان کے فلاح وبہبود امور کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں مختلف وجوہات سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات اور کسانوں پر اس کےاثرات کے بارے میں دفعہ 193 کے تحت بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
مسٹر تومر نے کہا ہے کہ ملک میں پیاز کی پیداوار تین موسموں میں ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ 70 فیصد



پیداوار ربیع میں، 20 فیصد خریف میں اور درمیان میں تقریبا دس فیصد پیداوار ہوتی ہے۔
انہوںنے کہا کہ 2019 کے عبوری اندازے میں 9ء69 لاکھ ٹن پیداوار کا اندازہ لگایاگیا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے اب 73ء53 لاکھ ٹن پیداوار کے امکانات ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس سے 88ء15 لاکھ ٹن کی کمی کی بھرپائی کرنے کےلئے حکومت طریقہ کار اپنارہی ہے۔
انہوں نے مانسون کے ابتدائی دنوں اور آخری دنوں میں سب سے زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ نقصانات کے تدارک کے لئے کسان فصل بیمہ یوجنا کے تحت ادائیگی اور قومی ڈیزاسٹر فورس اور ریاستی ڈیزاسٹر فورس کے ذریعہ ادائیگی کی بھی اطلاع دی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.