مظفر نگر:14 نومبر(یواین آئی) بھارتیہ کسان یونین نے گنا پیداوار پر بڑھتے اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر پیرائی سیشن 2019۔
20 کے لئے گنے کی قیمت 450
روپئے فی کوئنٹل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے جمعرات کو وزیر اعلی کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ گنے پر آنے والے اخراجات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔