نئی دہلی ، 08 دسمبر (یواین آئی) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے منگل کو کہا کہ حکومت سے 30 کروڑ 2G موبائل صارفین کو اسمارٹ فونز میں منتقل کرنے کے لئے جلد ٹھوس پالیسی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔
ملک کی معروف ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی نے آج چوتھی انڈیا موبائل
کانگریس (آئی ایم سی) سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ان 30 کروڑ ہندوستانیوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا جو اب بھی ڈیجیٹل دنیا میں 2 جی ٹکنالوجی کے استعمال پر مجبور ہیں۔
انہوں نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سمت میں جلد ٹھوس قدم اٹھائے تاکہ یہ صارفین ملک کی ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ ہوکر اس کا فائدہ اٹھاسکیں۔