the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، اپریل ( یواین آئی ) چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح سود میں کٹوتی فیصلے سے پلٹے ہوئے حکومت نے جمعرات کو کہا کہ ان اسکیموں پر حسب سابق سود ملتا رہے گا وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے جمعرات کے روز اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020-21 کی آخری سہ ماہی میں چھوٹی بچت اسکیموں پر جس شرح سے سود مل رہا تھا ، وہ شرح سود 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں بھی برقرار رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سود کی شرحوں میں کٹوتی کے سلسلے میں جو احکامات جاری کئے گئے تھے ، ان کو واپس نہیں لیا جارہا ہے اور ان پر حسب سابق سود ملتا رہے گا۔ وزارت خزانہ ان اسکیموں پر ہر تین ماہ بعد ان اسکیموں پر شرح سود کا اعلان کرتی ہے۔ واضح ر ہے کہ حکومت نے



چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح سود میں آدھے فیصد سے ایک فیصد کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس سے پی پی ایف پر شرح سود 46 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی ۔اس طرح 46 برسوں میں پہلی مرتبہ شرح سود 7 فیصد سے کم ہوکر 6.4 فیصد پر آگئی تھی ۔ اسی طرح نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی شرح سود 6.8 فیصد سے کم کر 5.9 فیصد کردی گئی تھی ۔
اس کے ساتھ ہی سکنیا سمردھی یوجنا پر شرح سود کو بھی 7.6 فیصد سے کم کر کے 6.9 فیصد کر دیا تھا ۔ سینئر سٹیزن کی بچت سکیموں پر شرح سود کو 7.4 فیصد سے کم کر کے 6.5 فیصد کردیا گیا تھا ۔ کسان وکاس پتر پر بھی سود کی شرح 6.9 فیصد سے کم کر کے 6.2 فیصد کردی گئی تھی ۔ پوسٹ آفس سیونگ اسکیم پر شرح سود کو چار فیصد سے کم کرکے ساڑھے تین فیصد کردیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.