نئی دہلی، 7نومبر (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ ’ون رینک ون پنشن‘ کے معاملہ میں مودی حکومت نے 30لاکھ مستحق سابق فوجیوں کو مایوس کیا ہے اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ نے اس معاملہ پر پھر ملک کو ورغلانے کی کوشش کی ہے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے سنیچر
کو یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ ون رینک ون پشن کے معاملہ میں مودی حکومت کی سازشی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ 17فروری 2014کو کانگریس کے وزیر پی چدمبرم نے یکم اپریل 2014 سے ون رینک ون پشن قبول کرنے کا اعلان کیا تھا اور اسی سال 26فروری کو ’ون رینک ون پنشن‘ پر اس وقت کی مرکزی حکومت نے ہدایت جاری کردی تھی۔