نئی دہلی، 29 دسمبر (یواین آئی) کووڈ19 وبا کے دوران حکومت ہوائی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر گھریلو راستوں پر مزید پروازوں کی اجازت دینے پر غور کررہی ہےشہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ائرلائن کو کووڈ۔ 19 سے پہلے کے مقابلے میں گھریلو راستوں پر 80 فیصد تک پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ روزانہ ہوائی مسافروں کی
تعداد میں اضافہ ہونے پر غور کرتے ہوئے 80 فیصد سے زیادہ پروازوں کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی پروازوں پر دو ماہ تک مکمل پابندی کے بعد 25 مئی کو 30،550 مسافروں نے سفر کیا۔ یہ تعداد 27 دسمبر کو 2،56،457 ہوگئی ہے۔ 25 مئی کو حکومت نے 33 فیصد پروازوں کو چلانے کی اجازت دی تھی۔ اسے 26 جون سے بڑھا کر 50 فیصد ، 02 ستمبر سے 60 فیصد اور 11 نومبر سے 80 فیصد کردیا گیا ہے۔